ظہیرالدین علی خان کے انتقال پر تعزیتی پیغام

   

آکلینڈ ( سید مجیب ) حیدرآباد کے معروف اخبار سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین علی خان کے اچانک انتقال سے نہ صرف حیدرآباد ، ہندوستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک بشمول نیوزی لینڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم ظہیرالدین علی خان کو حیدرآباد کا نگینہ کہتے ہوئے اُن کی صحافتی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرحوم ظہیرالدین علی خان نے جناب عابد علی خان مرحوم اور جناب زاہد علی خان کی سرپرستی و رہنمائی میں سماج بالخصوص ملت اسلامیہ کے غریب مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔