عآپ ایم ایل اے ڈاکٹر کشمیر سنگھ سوہل کا دیہانت

   

ترن تارن 27 جون (یواین آئی) پنجاب کے ترن تارن سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے ڈاکٹر کشمیر سنگھ سوہل کا جمعہ کو دوپہر ایک بجے دیہانت ہو گیا۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر کشمیر سنگھ سوہل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ وہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار ایم ایل اے بنے تھے ۔ ڈاکٹر کشمیر سنگھ سوہل جو کہ 2016 سے عآپ سے منسلک ہیں، اے اے پی انٹلیکچوئل ونگ کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔ وزیر اعلی بھگونت مان، اسمبلی اسپیکر کلتار سنگھ سندھوان، ریاستی صدر امن اروڑہ، پنجاب انچارج منیش سسودیا اور دیگر وزراء نے ڈاکٹر سوہل کے دیہانت پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ مان نے لکھاکہ ترن تارن سے ہماری پارٹی کے معزز ایم ایل اے ڈاکٹر کشمیر سنگھ سوہل جی کے اچانک دیہانت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی، مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہوا، ڈاکٹر صاحب پارٹی کے ایک محنتی اور جدوجہد کرنے والے رہنما تھے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں، واہے گرو لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
ڈاکٹر سوہل کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔