عآپ رکن اسمبلی کو شوہر نے تھپڑ رسید کردیا

   

چنڈی گڑھ/جالندھر : پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے تلونڈی سابو دورے سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی ایم ایل اے بلجندر کور کو ان کے شوہر نے جھگڑے کے بعد تھپڑ مار دیا۔ کور کے شوہر سکھ راج سنگھ بھی حکمراں پارٹی کے لیڈر ہیں۔تلونڈی سابو میں ان کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید یہ ویڈیو جمعرات سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے ۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کس نے لیک کی یا اصل میں اس واقعہ کو کس نے انجام دیا۔ واقعے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے ۔ویڈیو میں، تلونڈی سابو سے دو بار اے اے پی ایم ایل اے کوایک بحث کے دوران اپنے شوہر کے پاس آتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سنگھ غصے میں آکر اپنی سیٹ سے اٹھ جاتے ہیں کر انہیں تھپڑ مار دیتے ہیں۔ جوڑے کے پاس کھڑے کچھ لوگ مداخلت کرتے ہیں اور سنگھ کو دورکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ویڈیو پر نہ تو بلجندر کور اورنہ ہی ان کے شوہر نے کوئی تبصرہ کیا ہے ۔ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی چیرپرسن منیشا گلاٹی نے تاہم کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور اس کا از خود نوٹس لیں گی۔