عآپ نے 10 ریاستوں میں انچارج مقرر کیے

   

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے جمعرات کو 10 ریاستوں میں انچارجز اور تین ریاستوں میں شریک انچارجوں کی تقرری کا اعلان کیا۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) اور راجیہ سبھا کے رکن سندیپ پاٹھک نے آج ان عہدیداروں کی تقرری کی فہرست جاری کی۔ پارٹی نے جتیندر سنگھ تومر کو مدھیہ پردیش ، راجیش گپتا کو کرناٹک، رتوراج گووند کو ہماچل پردیش، مہندر یادو کو اتراکھنڈ میں، دھیرج ٹوکس کو راجستھان میں اور پرکاش جاروال کو مہاراشٹر میں انچارج مقرر کیا ہے۔ اسی طرح تلنگانہ میں پارٹی نے چیف ترجمان پرینکا ککڑ، کیرالہ میں دہلی کی سابق میئر شیلی اوبرائے، تمل ناڈو میں مسٹر پنکج سنگھ اور لداخ میں مسٹر پراوین پربھاکر گوڑ کو انچارج مقررکیاگیا ہے ۔ عآپ نے اتر پردیش، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شریک انچارجوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔
سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے دلیپ پانڈے کو اوورسیز کوآرڈینیٹر کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کا کو-انچارج بنایا گیا ہے ۔ مسٹر پانڈے کے علاوہ اتر پردیش میں مسٹر انل جھا، وشیش روی اور چودھری سریندر کمار کو بھی شریک انچارجوں کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ مسٹر گھنیندر بھاردواج کو اتراکھنڈ اور وجے پھولارا کو ہماچل پردیش میں شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔