عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اردو کی مفت تعلیم

   

جنوری میں امتحانات‘ کلاسیس کے لیے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 11 دسمبر : ( سیاست نیوز) ۔ انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ ’’سیاست‘‘ کے زیراہتمام تین درجات اردو دانی ‘ زبان دانی اور انشاء کے امتحانات کی تیاری کیلئے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ آئندہ امتحان جنوری 2020 ء کے آخری اتوار کو ہوں گے ۔ اردو دانی ‘ زبان دانی و انشاء کے بعد اردو ماہر ‘ اردو عالم ‘ اردو فاضل ‘ ٹرسٹ کی جانب سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے بعد انشاء کامیاب طلبہ اردو ماہر کے امتحان کی آدھی فیس پر شریک ہوسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست سے روزآنہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے 8367043856 ۔ 040-24744180 Ext : 225 پر ربط کریں ۔