عادل آباد میں ٹی آر ایس پر بدعنوانی کا الزام بے بنیاد

   

کانگریس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار، ساجد خاں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکرنے کا انتباہ
عادل آباد۔ مستقر عادل آباد کے ترکاری ہول سیل مرچنٹس دکانات کیلئے فراہم کی جانے والی اراضی کے عوض مقامی رکن اسمبلی جوگو رامنا ، صدر نشین بلدیہ جوگو پرمیندر ، نائب صدر بلدیہ ظہیر رمضانی کی جانب سے چھ لاکھ روپیوں کا مطالبہ اور ٹی آر ایس قائدین کے لئے تقریباً 25 دکانات مختص کرنے کا جو الزام کانگریس پارٹی قائد ساجد خان نے لگایا جس میں مستقر عادل آباد کے شیواجی چوک میں ترکاری تجارت پیشہ افراد جن میں تیجا رفیع، حفیظ اللہ خان، شیخ نعیم ، سنتوش، عمران، ہری داس، محمد رفیق نے میڈیا سے مخاطب ہوکر اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوگورامنا رکن اسمبلی ، جوگو پرمیندر صدر نشین بلدیہ، ظہیر رمضانی نائب صدر بلدیہ کی خدمات کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ ان قائدین کی کاوشوں کی بناء پر ترکاری ہول سیل تجارت پیشہ افراد کو مستقل طور پر اراضی فراہم ہورہی ہے۔ کانگریس پارٹی صلع انچارج صدر و میناریٹیز چیرمین ساجد خان کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو جہاں بے بنیاد قرار دیا وہیں نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی نے بھی جوگو رامنا کی قیامگاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوکر ساجد خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی قائد کو بوکھلاہٹ کا شکار بتایا۔ ظہیر رمضانی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جوگورامنا کی قیادت میں عادل آباد دن بہ دن ترقی کی سمت گامزن ہے۔ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں جو ترقیاتی و تعمیراتی کام انجام نہیں دیئے گئے وہ ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں جوگورامنا کی قیادت میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ ضلع میں جاری ترقیاتی کانظارہ کرنے کے بعد برداشت کی صلاحیت ختم ہونے کی بناء پر کانگریس قائد صرف الزام تراشی میں مبتلاء ہیں۔ بے بنیاد الزامات کی بنا پر ان کاوقار مجروح ہورہا ہے جس کے پیش نظر کانگریس قائد ساجد خان کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ ظہیر رمضانی نے ہتک عزت کا دعوی کرنے کا انتباہ دیا۔اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی میناریٹیز ضلع صدر محمد ظہور الدین، بلدیہ کونسلرز احمد بھائی، اعجاز احمد، سلیم پاشاہ، وسیم و دیگر موجود تھے۔