عادل آباد /14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کے پہلے وزیر تعلیم مجاہد آزادی و ممتاز صحافی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر عادل آباد کانگریس پارٹی دفتر میں کانگریس پارٹی قائد مسٹر کے سرینواس ریڈی کی ہدایت پر سابق صدر مجلس بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، ایم اے شکیل ، عبدالقیوم ، عتیق الرحمن ، محمد رفیع ، شیخ مجاہد عرف مجو سیٹھ ، سنتوش و دیگر نے عادل آباد کے اردو صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شال پوشی و گلپوشی اور ایک مومنٹو پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ جس میں نمائندہ سیاست محبوب خان ، شاہد احمد توکل ، حمید اللہ انور ، خضر احمد یافعی ، شیخ محسن ، عصمت علی ، عبدالمعز ، شفیع اللہ ، غمیم شریف ، اشفاق احمد بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مسٹر ظہیر رمضانی نے اردو صحافیوں کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا ۔ بعد ازاں سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد کی جانب سے مستقر عادل آباد کے بجرنگ فنکشن ہال میں اردو صحافیوں کی خدمات کا لحاظ رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن چیرمین مسٹر خواجہ سراج ا لدین ، DMWO شریمتی کرشناوینی و دیگر نے ان تمام اردو صحافیوں کی شال پوشی ، گلپوشی کرتے ایک ایک مومنٹو بھی پیش کی ۔ فاؤنڈیشن چیرمین مسٹر خواجہ سراج الدین نے اردو صحافتی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔