عاشق کی ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ معشوقہ کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) عاشق کی والدہ کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ اور ذلیل و رسوا کرنے سے دلبرداشتہ محبوبہ نے خودکشی کرلی۔ نامپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ سید انصار وہان نامی خاتون نے خودکشی کرلی۔ انصار راجمنڈی علاقہ کے ساکن سید فیاض کی بیٹی تھی جو یہاں شہر میں ریڈہلز علاقہ میں رہتی تھی جو گچی باؤلی کے علاقہ میں واقعہ ایک اسکول میں کام کرتی تھی اور اسی مقام پر کام کرنے والے نوجوان سے اس کی دوستی ہوگئی تھی اور دونوں پولیس کے مطابق لیونگ ریلیشن میں تھے۔ یہ بات لڑکے کی والدہ کو پسند نہیں تھی اور اس نے انصار وہان کو کافی برا بھلا کہا اور رسوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی والدہ نے فون پر بات چیت کے دوران انصار کو دھمکیاں بھی دی تھی۔ وہان کی شادی ویشال لاما سے ہوئی تھی اور بعد میں طلاق ہوگئی ۔ اس کی بچی بھی ہے۔ع
جاریہ سال ویشال سے طلاق کے بعد انصار نے اپنی لڑکی کو والد کے یہاں چھوڑ دیا تھا اور ریڈہلز میں رہتے ہوئے ملازمت کررہی تھی۔ اسی دوران نوجوان سے دوستی ہوگئی اور ان کے درمیان لیونگ ریلیشن جاری تھا۔ پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع