عاشق کے ساتھ شوہر کا قتل کرنے والی بیوی کی خودسوزی

   

حیدرآباد : عاشق کے ہمراہ شوہر کا قتل کرنے والی بیوی نے خودسوزی کرلی ۔ نندی گاما پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون 30سالہ ششی کلا نے اس کے شوہر کے متعلق دریافت کیا گیا اور یہ خاتون خوف کا شکار ہوگئی ۔ شوہر کا قتل کرنے کے ایک ہفتہ بعد اس خاتون کی ساس کی موت ہوگئی اور وہ آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئی ۔ شوہر چناریا کی غیر موجودگی پر اس کے افراد خاندان نے وضاحت کی اس بات سے خوف و گھبراہٹ کا شکار ششی کلا نے خودسوزی کرلی ۔ ششی کلا نے اس کے عاشق رمیش کے ہمراہ 7جولائی شوہر کا قتل کیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔