اقوام متحدہ ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ابھی تک مختلف ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل تعطّل کا شکار ہے۔ دو دسمبر سے جاری اس کانفرنس کو جمعے کے روز ختم ہونا تھا، تاہم کسی اتفاق رائے تک نہ پہنچ پانے کی وجہ سے مذاکراتی عمل کو توسیع دے دی گئی تھی۔ گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے وقفوں وقفوں سے جاری مذاکراتی عمل میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات اور تقسیم کی وجہ سے COP25 کی ناکامی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔