عام آدمی پارٹی سے مستعفی ہوجانے رکن اسمبلی الکا لامبا کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کی ناراض رکن اسمبلی الکا لامبا نے آج کہا کہ انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہوجانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کرینگی ۔ ان کے اس اعلان پر عام آدمی پارٹی نے کہا کہ وہ الکا لامبا کا استعفی ٹوئیٹر پر بھی قبول کرنے تیار ہے ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ الکا لامبا نے اپنے حلقہ انتخاب کو نظر انداز کیا ہے اور وہ ہمیشہ ہی بیرونی دوروں اور چھٹیوں میں مصروف رہی ہیں۔ چاندنی چوک کی رکن اسمبلی کے کچھ وقت سے پارٹی قیادت سے اختلافات چل رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام سے جن سبھا میں مشاورت کے بعد انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہوجانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لامبا نے کہا کہ بہت جلد وہ پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گی تاہم وہ اسمبلی کی رکنیت برقرار رکھیں گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کرینگی کہ آیا وہ پارٹی سے مستعفی ہوکر بحیثیت رکن اسمبلی کام کرسکتی ہیں یا نہیں۔ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی نہیں ہونگی کیونکہ انہیں عوام کی ذمہ داری ہے ۔ اگر عام آدمی پارٹی میں حوصلہ ہے تو اسے چاہئے کہ وہ انہیں پارٹی سے خارج کردے تاہم پارٹی کے قائدین ایسا نہیں کرینگے کیونکہ وہ بزدل ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے اس اعلان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی بجائے الکا لامبا کو اپنا استعفی روانہ کردینا چاہئے ۔ پارٹی ٹوئیٹر پر بھی اسے قبول کرنے تیار ہے ۔