عام آدمی پارٹی قائد امانت اللہ خاں کا ساتھی تلنگانہ میں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کے ساتھی کوثر امام صدیقی کو پولیس نے چہارشنبہ کو تلنگانہ سے گرفتار کرلیا۔ دہلی پولیس کے مطابق کوثر امام صدیقی عرف لڈّن کے خلاف قبل ازیں ایف آئی آر درج کی گئی کیونکہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے لڈّن کے گھر پر دھاوے کے دوران دیسی ساختہ پستول اور تین کارتوس برآمد کئے تھے۔ اس وقت لڈّن گھر پر موجود نہیں تھا تاہم اس کی تلاش کی جارہی تھی۔ دہلی وقف بورڈ میں بے قاعدگیوں اور مالی خرد برد سے متعلق کیس کے سلسلہ میں اے سی بی نے 16 ستمبر کو دہلی میں کئی دھاوے کئے تھے جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خاں کو گرفتار کرکے 4 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا جو چہارشنبہ کو ختم ہوگئی۔ ب