عامر خان کی گجنی 2 سے واپسی ممکن

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ میں شاہ رخ کی فلم پٹھان نے کئی ریکارڈ توڑے ہیں جس کے بعد سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان نے مداحوں کو خوش کیا لیکن تیسرے خان عامر خان کا مداحوں کو انتظار ہے ۔ عامر خان آخری بار فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں عامر کی جوڑی اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ تھی۔ بائیکاٹ کے رجحان کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ اب اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو عامر خان اپنی سوپر ہٹ فلم گجنی کے دوسرے حصے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایک نیوز پورٹل کے مطابق عامر خان کوگجنی2 میں ساؤتھ کے سوپر اسٹار اللو اروند کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس فلم کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کے مداحوں کا جوش دوبالا ہوگیا ہے۔دریں اثناء بالی ووڈ اداکار عامر خان اس وقت فلموں سے دور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں۔ اب حال ہی میں عامر خان کے حوالے سے ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔ درحقیقت رپورٹس کے مطابق اداکار میڈیٹیشن کے کورس کے لیے نیپال پہنچ چکے ہیں اور تقریباً 11 دن تک وہاں موجود رہیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عامر خان کی آخری فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ باکس آفس پرناکام ثابت ہوئی تھی، جس کے بعد اداکار نے کچھ عرصے کے لیے فلموں سے وقفہ لے لیا ہے۔ عامر خان کے اس فیصلے سے مداح حیران رہ گئے۔