کراچی: نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز محمد عباس کی بولنگ پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر برہم ہوگئے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پیسر کو سیروتفریح کیلیے نیوزی لینڈ نہیں بھیجا گیا، اگر وہ گیند کو سیم نہیں کرسکتے تھے تو پھر ٹیم میں ان کی موجودگی کا جواز کیا ہے۔ ابتدائی روز محمد عباس 21 اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اخترنے کہا کہ عباس کو فاسٹ اور سیم گیند کرنے کی ضرورت ہے مگر پہلے دن ان دونوں میں سے ایک بھی چیز دکھائی نہیں دی، سیم بولنگ ان کی خاصیت ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ وہ نیوزی لینڈ وہاں کے نظارے دیکھنے کیلیے نہیں گئے ہوئے۔