رامپور: رام پور ضلع کے سوار علاقے سے سماج وادی پارٹی سے منتخب ہونے والے عبداللہ اعظم خان کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد رام پور اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ رام پور اسمبلی حلقہ کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رام پور سے ایم ایل اے آکاش سکسینہ کی درخواست پر آیا ہے جس میں عبداللہ اعظم خان کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔