عبداللہ پورمیٹ میں جھونپڑیوں کے انہدام کے موقع پر کشیدگی

   

حیدرآباد 13 نومبر (یو این آئی) رنگاریڈی کے عبداللہ پورمیٹ میں غیرمجاز جھوپڑیوں کو منہدم کرنے کے دوران کشیدگی پھیل گئی۔محکمہ مال کے عہدیداروں نے غیرمجاز عمارتوں کے انہدام کیلئے مہم کے طور پر آج صبح علاقہ میں جھونپڑیوں کے انہدام کاآغاز کیا تاہم مقامی افرادنے ان پر برہمی کااظہا رکیا اور کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔اسی دوران مقامی افراد اور عہدیداروں میں دھکم پیل ہوگئی اور ایک خاتون زمین پر گرگئی۔اس پر برہم مقامی افراد بے ہوش خاتون کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ۔ عوام نے اچانک انہدامی مہم کی مذمت اور مخالفت کی اور عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔