جرنلزم کے پہلے طالب علم 99 سالہ صحافی ڈی کرشنا مورتی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماسک کمیونکیشن آرٹس کالج کی جانب سے ممتاز صحافی ڈی کرشنا مورتی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ( کارنامہ حیات ) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 99 سالہ کے ڈی کرشنا مورتی امریکہ کے نیوجرسی میں مقیم ہیں۔ ڈی کرشنا مورتی 1954 میں عثمانیہ یونیورسٹی کے جرنلزم بیاچ کے پہلے طالب علم ہیں۔ انہوں نے کئی قومی اخبارات میں خدمات انجام دیں اور عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماسک کمیونکیشن میں جرنلزم کے طلبہ کو تعلیم دی۔ امریکہ منتقلی سے قبل انہوں نے کئی اداروں میں صحافتی خدمات انجام دیں۔ کارنامہ حیات ایوارڈ 1989-91 بی سی جے؍ ایم سی جے بیاچ سے تعلق رکھنے والے جرنلزم کے طلبہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ موجودہ جرنلزم کے بیاچ کے 26 طلبہ کو چلکوری سشیل راؤ بیاچ آف آرنر ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے تعلیم اور پریکٹیکل میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ سابق میں جن صحافیوں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں ایم پی رابندر ناتھ اور ڈی کیشوراؤ شامل ہیں جو علی الترتیب دکن کرانیکل اور دی ہندو سے وابستہ رہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم کے 1989-91 بیاچ سے تعلق رکھنے والوں میں چلکوری سشیل راؤ شامل ہیں جو ٹائمس آف انڈیا سے وابستہ ہیں اور انہوں نے کئی مقبول عام ڈاکومینٹری فلمیں تیار کی ہیں۔1