عثمانیہ یونیورسٹی سے لاسیٹ اور پی جی لا سیٹ اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد 8 فروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ لا کامن انٹرنس ٹسٹ اور پی جی لا کامن انٹرنس ٹسٹ 2026 اعلامیہ ہفتہ کو جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے 10 فروری سے درخواستیں طلب کئے ہیں۔ اس کے لئے امیدوار دیرینہ فیس کے بغیر یکم اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں اور مختلف سلابس کی دیرینہ فیس کے ساتھ 13 مئی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ لا سیٹ کے لئے درخواست فیس 900 روپئے ہے (ایس سی، ایس ٹی اور پی ایچ کے لئے 600 روپئے) اور PGLCET کے لئے درخواست فیس 1100 روپئے ہے (ایس سی، ایس ٹی اور پی ایچ کے لئے 900 روپئے) درخواست داخل کرنے کے بعد ڈیٹا کی تصحیح 3 اور 5 مئی کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کے لئے 12 مئی سے دستیاب ہوں گے۔ لاسیٹ اور PGLCEET ، 18 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔A