حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں آج آکسیجن پارک کا افتتاح عمل میں آیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی و اطراف کے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے بڑے پیمانہ پر شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ۔ رکن راجیہ سبھا و گرین انڈیا چیلنج مہم کے روح رواں سنتوش کمار نے آکسیجن پارک کا افتتاح کیا اور پودا لگایا۔ ہریتا ہرم پروگرام کے طور پر ایچ ایم ڈی اے کے تعاون سے یونیورسٹی میں آکسیجن پارک قائم کیا گیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر ، رجسٹرار اور دیگر اساتذہ نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔ سنتوش کمار نے آکسیجن پارک اور عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں شجرکاری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ آکسیجن پارک میں 200 اقسام کے پودے لگائے جارہے ہیں۔ر