عدالت عظمیٰ دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف عرضی پر سماعت کرنے کےلئے تیار،گرمیوں کی تعطیل کے بعد ہوگی سنوائی

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرنے پر اتفاق کیاہے۔چیف جسٹس وی این رمن اورجسٹس ہیما کوہلی نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ شیکھر دیشپانڈے کی عرضی کا نوٹس لیاہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حد بندی کے عمل کے آغاز کے پیش نظر درخواستوں کی فوری سماعت کی ضرورت ہے۔سینئر وکیل نے کہاہے کہ یہ آرٹیکل 370 سے جڑا معاملہ ہے۔ حد بندی بھی جاری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں۔ یہ معاملہ پانچ ججوں کی بنچ کے سامنے رکھا جانا ہے۔ مجھے بنچ کی تنظیم نو کرنی ہے۔عدالت نے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد درخواستوں کی سماعت کے لیے پانچ ججوں پر مشتمل بینچ کی تشکیل نو پر اتفاق کیاہے۔