رامپور کی سیشن عدالت نے سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ ان کی اسمبلی کی رکنیت فی الحال منسوخ رہے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ انہوں نے ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت سے تین سال کی سزا کے خلاف اپیل کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت سے تین سال کی سزا کے خلاف ان کی اپیل پر آج رامپور سیشن کورٹ میں سماعت کے بعد یہ فیصلہ آنا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد 15 نومبر کو مقرر کی گئی سماعت کو 10 نومبر کو کرنے کا کہا گیا اور اسی روز فیصلہ سنایا جائے گا۔ رام پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے ان کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ فی الحال ان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ رہے گی۔