بغداد : عراق کے شہر بصرہ میں منفرد طرز کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں استعمال شدہ کپڑوں کو زیب تن کرکے نمائش کی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی نوجوانوں کے گروپ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر یہ قدم اٹھایا گیا جس کا مقصد فیشن انڈسٹری کی وجہ سے ہونے والے کاربن فٹ پرنٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور ماحول کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہے۔فیشن شو کا انعقاد کرنے والے منتظم اظہر الربیعی نے کہا کہ اس شو کے انعقاد کرنے کا مقصد ماحول دوست بننا ہے اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی ا?لودگی کی وجہ سے کیا ہو رہا ہے۔