عراق نے 1900 شامی فوجی واپس بھیج دیے،ایک سو کا واپسی سے انکار

   

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ سے قبل مسلح گروپس سے فرار ہونے اور اپنی پوزیشنیں خالی کرنے اور عراق کے اندر تقریباً دس دن گزارنے کے بعد بغداد نے اعلان کیا کہ وہ شامی فوجیوں کی واپسی شروع کر دے گا۔وزارت داخلہ اور سکیورٹی میڈیا سیل کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مقداد مرعی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مجاز حکام شامی فوجیوں کو آج سے ان کے ملک واپس بھیجنا شروع کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میدان میں متعلقہ شامی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

شامیوں کو 27 نومبر سے غذا کی فراہمی جاری : یو این
دمشق: اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور ان کے شراکت داروں نے 27 نومبر سے شام میں 13 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) نے یہ اطلاع دی۔جمعرات کو تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘‘27 نومبر سے ملک بھر میں 1.3 ملین سے زیادہ لوگوں کو کھانے کی امداد ملی ہے۔