عراقی پارلیمنٹ میں 2019ء کے بجٹ کو منظوری

   

بغداد ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی قانون سازوں نے جمعرات کے روز حکومت کے 2019ء کے بجٹ کو منظوری دی جس کی مالیت 111.8 بلین ڈالر ہے اور جو تیل کی دولت سے مالا مال ملک عراق کا اب تک کا سب سے بڑا تصرف بل ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلے اس بجٹ میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہیکہ عراق کے بجٹ کا 90 فیصد تیل محصولات پر منحصر ہے جبکہ 2019ء کے دوران توقع ہیکہ عراق فی یوم 3.9 ملین بیارلس تیل برآمد کرے گا جس میں کرد خطہ سے 250,000 بیارلس فی یوم بھی شامل ہے جس کی اوسط قیمت 56 ڈالرس فی بیارل ہوگی۔