عرس کے موقع پر جنتی دروازہ عام زائرین کیلئے کھول دیا گیا

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒکے 813 ویں عرس کے موقع پر آج صبح ’جنتی دروازہ‘عام زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔درگاہ ذرائع کے مطابق چھ روزہ عرس کا آغاز چہارشنبہ کو چاند کی رات کو چاند نظر آنے سے ہوگا جب کہ جنتی دروازہ بھی کھلا رہے گا۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں جنتی دروازہ بند کر دیا جائے گا اور اگلے دن دوبارہ کھول دیا جائے گا، جو عرس کے دوران چھ دن تک کھلا رہے گا۔سالانہ عرس کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔