حیدرآباد ۔ ایک عدالت کی ہدایت پر فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ عدالت نے یہ ہدایت 2018 میں مبینہ عزت کیلئے قتل ہونے والے ایک فرد کے والدکی درخواست پر یہ ہدایت جاری کی تھی ۔ متوفی پرانئے کے والد بالاسوامی نے عدالت سے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت جبکہ یہ مسئلہ عدالت میں زیر التواء ہے اس پر فلم بنانا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا تھا کہ ان کی تصاویر کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا تھا ۔ عدالت کی ہدایت پر مریال گوڑہ میں آج ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ۔