٭٭ ایودھیا کے پوجاری ہنومان گڑھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو ایک لاکھ روپئے انعام دیں گے جو عصمت ریزی کے مرتکب مجرم کو ہلاک کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے پولیس نوجوانوں کے ارکان خاندان کی بھی مدد کریں گے جو اس قسم کے گھنائونے جرائم کرنے والے کو ہلاک کردیں گے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر اس قسم کے اعلانات یا بیانات پبلک فورم پر کسی نے دیئے ہیں تو اس بات کی تحقیقات کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
