نئی دہلی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت پیر /16 ڈسمبر کو بی جے پی سے خارج رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی ۔ سینگر پر 2017 ء میں یو پی کے اناؤ میں ایک خاتون کے اغواء اور مبینہ عصمت ریزی کا الزام ہے ۔ ملزم اور سی بی آئی کی جانب سے مقدمہ کی قطعی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ جج دھرمیش شرما نے بتایا کہ /16 ڈسمبر کو مقدمہ کا فیصلہ سنایا جائے گا ۔ سینگر ، اترپردیش کے حلقہ بنگرماؤ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکا ہے ۔ تاہم اس واقعہ کے بعد اگست 2019 ء میں سینگر کو پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا ۔