علیگڑھ میں سڑک پر مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی

   

علی گڑھ،26جولائی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں علی گڑھ کی ضلع انتظامیہ نے جمعہ سے سڑکوں پر ہونے والی تمام مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ کچھ تنظیموں کے سڑک پر ہنومان چالیسا اور آرتی کرنے کے بعد کیا جنہوں نے سڑک پر نماز پڑھے جانے کی مخالفت میں یہ قدم اٹھایا تھا۔ ضلع افسر سی بی سنگھ نے کہا،‘پہلے سے اجازت لیے بغیر کوئی بھی مذہبی پروگرام کا انعقاد نہیں کر سکتا۔ میں نے ان لوگوں سے کہا جو ہنومان چالیسا پڑھ رہے تھے اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس طرح کی حرکتوں سے بالخصوص حساس علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر کے حالات متاثر ہوسکتے ہیں۔