عمارتوں کے تعمیری منظوری سے جی ایچ ایم سی کو 815.76 کروڑ روپئے کی آمدنی

   

مئیر جی وجئے لکشمی نے 2024 کی سالانہ رپورٹ پیش کی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے بتایا کہ ٹی جی بی پاس کے ذریعہ سال 2024 میں جملہ 14,043 عمارتوں کی تعمیر کے لیے اجازت نامے جاری کئے گئے اور اس سے جی ایچ ایم سی کو 815.76 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ مئیر حیدرآباد نے 2024 میں کئے کاموں اور نئے سال میں کئے جانے والے کاموں کی سالانہ رپورٹ جاری کی ۔ گدوال وجئے لکشمی نے بتایا کہ حیدرآباد سٹی انوویٹر ٹرانفارنسی انفرااسٹرکچر (H.city) پراجکٹ کے تحت 38 سڑکوں کو ترقی دی جائے گی ۔ جس میں 27 سڑکوں کو ترقی دینے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ ایچ سٹی کے حصے کے طور پر ایس آر ڈی پی کاموں کے لیے 5937 کروڑ روپئے کی تجاویز تیار کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں 191.98 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کیا گیا ۔ بیرا مل گوڑہ سیکنڈ لیول فلائی اوور ، دائیں طرف کا لوپ کور ، لیفٹ لوپ کور فلائی اوور کے کاموں کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے افتتاح کیا ۔ مئیر حیدرآباد نے کہا کہ ایس این ڈی پی فیس 2 کے تحت 528.51 کروڑ روپئے کی لاگت 46.70 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ جملہ 34 نالوں کی تعمیرات کے کاموں کا آغاز کیا گیا جس میں 6 کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 100 کروڑ روپئے کی لاگت سے 50 واٹر ہولڈنگ اسٹرکچرس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وجئے نگر کالونی فٹ بال گراونڈ ، عنبر پیٹ گراونڈ ، گولکنڈہ اویسی گراونڈ پر فٹ بال گراونڈس کو ترقی دی جارہی ہے ۔ اندرا پارک ٹینس کورٹ پر قومی ٹینس ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ مئیر نے بتایا کہ سنیی ٹیشن ، انٹامولوجی اور ویٹرنری شعبوں میں عملے کی چہرے کی شناخت کے عمل کو لاگو کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اخراجات میں کمی آئی ہے اور حاضری میں کوئی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں ہے ۔۔ 2