واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے کہا ہے عمران خان کو دھمکانا اور ان کی گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول ہے،فریقین تشدد سے بچنے کیلئے پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں۔ ٹیڈ لو اور بریڈ شرمی کے بعد ایک اور امریکی رکن کانگریس نے عمران خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا ہے۔امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے کہا ہے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں، عوام کو بنیادی انسانی حقوق میسر ہونے چاہئے۔ایرک سوالویل نے کہا پاک امریکہ تعلقات علاقائی استحکام، سلامتی کیلئے اہم ہیں، ایسی صورتحال دیرینہ دوطرفہ تعلقات کیلئے خطرہ ہے۔