عوام ٹی آر ایس سے بیزار، کانگریس کی طرف مائل

   

دوباک میں انتخابی جلسہ سے اتم کمار ریڈی اور دیگر قائدین کا خطاب
دوباک۔ حلقہ اسمبلی دوباک کے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدوار چیروکو سرینواس ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے کانگریس پارٹی امیدوار چیروکو سرینواس ریڈی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے جھوٹے وعدوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ حلقہ اسمبلی دوباک میں اگر کہیں ترقیاتی کام انجام ہوئے ہیں تو ہ صرف متیم ریڈی کے دور میں ہی ہوئے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت کے دور میں حلقہ اسمبلی دوباک کی ترقی ٹھپ ہے۔ دوباک حلقہ اسمبلی کی اگر ترقی چاہتے ہو تو ہایتھ کے نشان کو ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر صدر ٹی پی سی سی اتم کمار ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار بن کر سڑکوں پر گھوم رہے ہیں لیکن کے سی آر کے خاندان میں سب کو روزگار فراہم ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد صرف کے سی آر کے خاندان کو ہی فائدہ پہنچانے سے عوام ٹی آر ایس پارٹی کے جھوٹے وعدوں سے بیزار ہوکر کانگریس پارٹی کی طرف مائل ہوکر کانگریس پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ملکاجگیری ایم پی ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی رام لنگا ریڈی نے حلقہ اسمبلی دوباک سے چار مرتبہ کامیابی حاصل کی لیکن ان کی موت تک بھی انہیں منسٹر پوسٹ نہیں دیئے گئے۔ اس صدمہ کے ساتھ دلبرداشتہ ہوکر رام لنگاریڈی کی موت واقع ہوئی اور ان کے فرزند کو بھی ٹکٹ سے محروم کردیئے جانے پر ان کے فرزند کے اخلاقی کردار پر انگلی اٹھ رہی ہے۔ اس پروگرام میں ایم ایل سی جیون ریڈی، ایم ایل اے سمپت کمار، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پونالہ لکشمیا، محمد شبیر علی و دیگر کانگریس قائدینو عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔