نظام آباد :7؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عوامی اشتراک سے منصوبہ بند طریقہ سے دیہی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 30 دن کی خصوصی پروگرام کو انجام دیا ہے ۔ اسی کے تحت دیہاتیوں میں انجام دئیے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر رام موہن رائو آج نظام آباد رورل حلقہ کے ملارام میں اچانک دورہ کیا ۔ ہریتا ہرم ، صفائی و دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔ مسٹر رام موہن رائو نے سرپنچ ، سکریٹری کے ہمراہ دیہات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مقامی منتخب قائدین اور عہدیدار کے اشتراک سے عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ دیہات میں پلاسٹک کا کچرا کہی بھی دکھائی نہ دے اور پانی کو گڑھوں میں ٹھہرنے اورعد م صفائی پر ناراضگی ظاہر کی اور سرپنچ کو ان کاموں کی انجام دہی کے بعد تصاویر روانہ کرنے کی ہدایت دی اور دیہات میں شجرکاری انجام دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر تحصیلدار گیری رائو کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر بودھن منڈل کے اوٹ پلی ، راجیو نگر تانڈہ کا بھی دورہ کیا اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور حکومت کے احکامات کے مطابق کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی ۔