پرکاش گوڑ کا شمس آباد کے موضع پوشیٹی گوڑہ میں خطاب
شمس آباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد منڈل کے مواضعات کوا گوڑہ اور پوشیٹی گوڑہ کا راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے دورہ کرتے ہوئے کوا گوڑہ میں 8 لاکھ مالیت سے انڈر گراونڈ ڈرینج کا سنگ بنیاد رکھا اور پوشیٹی گوڑہ میں آنگن واڑی اسکول کا دورہ کیا اور کچن کے لیے نئی عمارت کو تعمیر کرنے کے لیے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔ پوشیٹی گوڑہ کے کسان جس کا جون میں انتقال ہوگیا تھا اس کی بیوی شوشیلا کو رعیتو بیمہ اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپئے کا چیک حوالہ کیا ۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔ حکومت بھی مسائل خاص کر کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ جس کے لیے ہر حلقہ کیمپ آفس کا آغاز کیا گیا ۔ راجندر نگر کیمپ آفس کا بھی افتتاح کیا گیا جس کے لیے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر نیرٹی تنوی شمس آباد ضلع پریشد ممبر ، ڈی وجیامہ منڈل پریشد صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔