عید کی نمازیں۔ کانپور کے بعد‘ یوپی پولیس نے علی گڑھ میں کئی لوگوں پر مقدمہ کیادرج

,

   

پولیس اس دن کا ویڈیو فوٹیج کی جانچ کررہی ہے جس کے ذریعہ باہر نمازیں ادا کرنے والوں کی شناخت کی جاسکے۔
علی گڑھ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتہ عید کے موقع پر امتناعی احکامات کی خلاف ورزی میں پرانے شہر کے علاقوں کی دو مساجد کے باہر بنماز ادا کرنے والوں متعدد نامعلوم لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

شہر کے سپریڈنٹ آف پولیس کلدیپ سنگھ گوناوت نے میڈیاکو بتایاکہ علماؤں نے ضلع انتظامیہ کو عید سے قبل یقین دلایاتھا کہ مساجد کے باہر سڑکوں پر کسی کوبھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپریل 26کے روز ایف ائی آر درج کرنے کی بات کرتے ہوئے مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”اس بات کی یقین دہانے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے دائرے میں آنے والی عیدگاہ میدان کے باہر اور کوتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ایک محلے کی مسجد کے باہر عید کی نماز ادا کی ہے“۔

پولیس اس دن کا ویڈیو فوٹیج کی جانچ کررہی ہے جس کے ذریعہ باہر نمازیں ادا کرنے والوں کی شناخت کی جاسکے۔اس سے قبل کانپور پولیس نے کہا کہ تین ایف ائی آر میں اسی طرح کے الزامات کے تحت 2000سے زائد لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔