نئی دہلی: ملک میں گزشتہ روز عیدالاضحی انتہائی عقیدت و احترام او روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ ملک بھر کی عیدگاہوں اورمساجدمیں مسلمانوں نے عید الاضحی کی نماز اداکی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں عیدالاضحی کی نماز جامع مسجد ، فتح پوری مسجد اور شاہی عیدگاہ‘جامعہ ملیہ اسلامیہ مساجد کے ساتھ، مقامی مساجد میں ادا کی گء اس موقع پرمسلمانوں نے ملک میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا ئیں کیں بعدنمازپرمسلمانوں نے ایک دوسرے سے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔ ملک کی مختلف ریاستوں جموں و کشمیر، مغربی بنگال ، راجستھان ،جارکھنڈ‘ مدھیہ پردیش،بہار‘مہاراشٹرا، تلنگانہ، آندھرا،اورگوا میں روایتی پروگرام خوشی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ عید الاضحی کا منایا گیاعیدالاضحیٰ کے پیش نظر ملک کے سبھی ریاستوں میں سیکوریٹی انتظامات وسیع کئے گئے۔ تلنگانہ میں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع میں عیدالاضحی جوش و خروش کے ساتھ ساتھ انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ میرعالم پر دیکھا گیا جہاں لاکھوں افراد نے نماز عیدالاضحی ادا کی۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی عیدالاضحی کا پورے جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔۔ لکھنو کی مشہور ٹیلے والی مسجد میں عید کی نماز صبح نواور عیش باغ مسجد میں عید کی نماز صبح دس بجے ادا کی گی۔ علاوہ ازیں کانپور، مرادآباد، رامپور، میرٹھ اور موؤ و دیگرمقامات کی عیدگاہوں اور مساجدمیں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغلگیرہوکر عید کی مبارکباد دی۔جس کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کرنے میں مصروف ہے۔
صدرمرمو، وزیراعظم مودی کا پیام عید
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عیدالاضحی کے دن سے ایک دن قبل شام کو ملک کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر میں سبھی ساتھی شہریوں، خاص طور سے ہندوستان اور بیرون ملک میں رہنے والے ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھاکہ عیدالاضحی کے موقع پر نیک خواہشات۔ مجھے امید ہے کہ یہ دن ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں اور برکتیں لائے گا۔ یہ دن ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور اتحاد کو برقرار رکھے گا۔