صفائی کیلئے 11 گاڑیاں مختص ، پلاسٹک بیاگس کی بھی فراہمی
نظام آباد :9؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر مونسپل کارپوریشن جان سامسن ، انچارج میونسپل ہیلتھ آفیسر محمد ساجد کی اطلاع کے بموجب عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی انتظامات انجام دئیے جارہے ہیں ۔ صفائی ، فضلاء کے حصول کیلئے 11 گاڑیاں مختص کی گئی ہے اور پلاسٹک بیاگ بھی فراہم کئے جارہے ہیں لہذا ذبح سڑکوں پر نہ کریں اورفضلاء سڑکوں پر ہونے کی صورت میں میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا محمد ساجد میونسپل ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چار زونس میں فضلاء کے حصول اور نکاسی کیلئے گاڑیاں رکھی گئی ہے زون II گول ہنوما ن پھولانگ ، اوپرٹیکری و دیگر علاقوں میں دو گاڑیاں خصوصی طور پر تعینات کئے گئے ہیں ۔ قربانی کے بعد فضلاء اور کچرے کو پلاسٹک بیاگس میں بھر کر گاڑیاں کے حوالے کریں اسی طرح زون III برکت پورہ احمدی بازار ، دھاروگلی و دیگر علاقہ میں تین گاڑیاں ، زون IVخلیل واڑی ، ایلمہ گٹہ ، میونسپل کالونی و دیگر علاقوں میں دو گاڑیاں مختص کی گئی ہے ۔ زون V محمدیہ کالونی ، ہاشمی کالونی ، حجام کالونی ،مالاپلی ، دھرم پوری ہلز، آٹو نگر و دیگر علاقوں میں 7 میونسپل گاڑیاں مختص کی گئی ہے اور یہ گاڑیاں عیدالاضحی کے روز خصوصی طور پر کچرے کا حصول کرے گی ۔ انہوں نے عوام سے پرُزور اپیل کی کہ جانور کے ذبح کے بعد کچرا اور فضلاء سڑکوں پر نہ ڈالیں اور میونسپلٹی کے گاڑیوں کے حوالے کریں تاکہ عوام کو تکالیفات پیش نہ آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا عوا م کو تکلیف پہنچائے بغیر اپنا کچرا اور فضلاء میونسپلٹی کے گاڑیوں کے حوالے کریں اور زون آفس میں میونسپل کی جانب سے پلاسٹک بیاگ بھی فراہم کیا جارہا ہے جس کسی کو بھی پلاسٹک بیاگ کی ضرورت ہے زون آفس پہنچ کر پلاسٹک بیاگس حاصل کرسکتے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختص کردہ گاڑیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ۔