غریبوں کو 1.5 کروڑ فری سلنڈرس دیئے گئے

   

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں لاک ڈاؤن کی پریشانیوں میں غریبوں کی مدد کے مقصد سے حکومت کے امدادی اقدام کے تحت زائد از 1.5 کروڑ فری پکوان گیاس (ایل پی جی) سلنڈرس تقسیم کئے گئے ہیں۔ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مرکزی حکومت نے غریبوں کی بہبود کیلئے کئی راحت کاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں زائد از 8 کروڑ پردھان منتری اجولا یوجنا استفادہ کنندگان کو اپریل اور جون کے درمیان 3 ایل پی جی سلنڈرس فری مہیا کرانا شامل ہے۔ دھرمیندر پردھان نے آج سلنڈر ڈیلیوری کے ایک ایونٹ میں حصہ لیا۔