غریبوں کے علاج کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد

   

صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال نے چیکس تقسیم کیے
حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدرنشین محمد عبید اللہ کوتوال نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ رقومات کے چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم کیے۔ حیدرآباد اور محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے غریب خاندانوں کے افراد کو عبید اللہ کوتوال کی نمائندگی پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد منظور کی گئی۔ استفادہ کنندگان میں تقریباً دس لاکھ روپے کے چیکس حوالے کیے گئے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے بہتر علاج کے لیے حکومت کی خصوصی دلچسپی کا حوالہ دیا۔ عبید اللہ کوتوال نے کہا کہ غریبوں کو مؤثر علاج کے لیے ریلیف فنڈ کے ذریعہ حکومت ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ علاج کے اخراجات کی پابجائی کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مدد کی جا رہی ہے۔ استفادہ کنندگان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال سے اظہارِ تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کے اخراجات کے سلسلے میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مدد بڑی راحت ہے۔1