غریبی سے پاک ہندوستان کیلئے دی نج انسٹی ٹیوٹ کا اعلان

   

بنگلورو: غریبی سے پاک ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہم رول ادا کرنے کے مقصد سے دی نج (The Nudge)فاؤنڈیشن نے اپنی نوعیت کے پہلے ترقیاتی کام کے ادارے دی نج انسٹی ٹیوٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔فاؤنڈیشن نے کہا کہ ہپ انسٹی ٹیوٹ ہماری زندگی میں غربت سے پاک ہندوستان کے مشترکہ ویژن کی سمت میں حکومت، مختلف صنعتوں اور سیول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔