غزہ : غزہ میں وزارت صحت نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اعلان کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ان کی بکتر بند گاڑی پر اسرائیلی حملے میں چار غیر ملکی امدادی کارکن اور ان کا فلسطینی ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “5 افراد ہلاک ہوئے، جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ان کی نعشیں دیر البلح میں الاقصیٰ شہداء ہاسپٹل پہنچائی گئی ہیں۔ یہ پانچوں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے جس نے مغربی دیر البلاح میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یہ امدادی کارکن امریکن فاؤنڈیشن فار انٹرنیشنل کزن (ورلڈ سنٹرل کچن) سے تعلق رکھتے ہیں۔حماس کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ مرنے والے “چار غیر ملکی تھے، جن میں سے تین برطانوی، آسٹریلوی اور پولینڈ کی شہریت رکھتے تھے اور چوتھا جس کی قومیت معلوم نہیں جب کہ ایک فلسطینی مترجم” سیف عصام ابو طحہٰ بھی اس حملے میں مارے گئے۔