غزہ میں جنگ بندی کیلئے مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

   

قاہرہ : غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوئے، اسی دوران اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی منظور کردہ تجاویز پر اسرائیل نے اتفاق نہیں کیا تھا، مزید برآں جنگ بندی بات چیت بحال ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو شہیدکردیا جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔