ڈیوک یونیورسٹی گریجویشن تقریب میں فلسطینی رومال پہن کرشرکت
واشنگٹن : غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلبہ فلسطینی رومال کفّیہ پہن کر شریک ہوئے اور فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔بعد ازاں طلبہ نے اسرائیل حامی امریکی مزاحیہ اداکار جیری سینفیلڈ کو گریجویشن تقریب میں بطور مہمان مدعو کرنے پر تقریب سے واک آؤٹ کیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں فلسطینی پرچم تھامے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا۔