نئی دہلی۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام )بلے باز رابن اتھپا کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو ہندوستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی -20 لیگ میں کھیلنے کی اجازت دینی چاہئے۔بی سی سی آئی کے اصولوں کے مطابق کسی ہندوستانی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔اس سے پہلے آل راؤنڈر سریش رینا اور عرفان پٹھان نے بھی کہا تھا کہ غیر معاہدہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی -20 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت ملنی چاہئے۔اتھپا نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت ملنی چاہئے۔ہمیں برا لگتا ہے جب ہمیں غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کیلئے جانے نہیں دیا جاتا۔اگر ہمیں کچھ لیگ میں کھیلنے دیا جائے تو یہ کھلاڑیوں کے لئے اچھا ہو جائے گا کیونکہ ایک کھلاڑی کے لئے کھیل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا بہت ضروری ہے۔سمرتی مندھانا جیسی ہندوستانی خاتون کرکٹر آسٹریلیا کی خاتون بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی سوپر لیگ میں کھیلتی ہیں لیکن مرد کرکٹروں کی اس کی اجازت نہیں ہے۔
