غیرقانونی نقل مکانی پر ترکیہ اور برطانیہ میں معاہدہ

   

لندن / انقرہ : برطانیہ نے ترکیہ کے ساتھ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کی روش میں کمی کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے کے تحت ترک اور برطانوی پولیس فورسز انسانی اسمگلنگ کے جتھوں اور کشتیوں کی تجارت کے خلاف وسیع پیمانے کیمشترکہ آپریشن کریں گی۔برطانیہ میں اگلے سال متوقع عام انتخابات سے قبل غیر قانونی تارکین وطن ایجنڈے کے معاملات میں پیش پیش ہیں تو حکومت نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی پولیس فورسز کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا۔حکومت کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز کے ڈیٹا کا مفاہمت کی نئی یادداشت کے دائرہ کار میںسرعت سے تبادلہ کیا جائیگا۔