سرینگر: ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریب لوگوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لال چوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید سرعت آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی کام نائٹ شفٹوں میں شروع کیا جا ئے گا۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایل جی صاحب کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں لہذا انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب یا اس شخص جس کے پاس زمین نہیں ہے ، کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لال چوک میں جاری ترقیاتی کاموں سرعت آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی نائٹ شفٹوں میں کام شروع کیا جائیگا۔ تجاوزات کے متعلق جعلی فہرستیں منظر عام پر آنے کے متعلق پوچھے جانے پر مسٹر اعجاز اسد نے کہا کہ اب تک دو جعلی فہرستیں منظر عام پر آئی ہیں جن پر نہ کسی کی مہر ہے اور نہ دستخط، ان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے اور سائبر پولیس اس کی انکوائری کر رہی ہے۔انہوں نے G-20 میٹنگ کے بارے میں کہا کہ سری نگر میں G-20 میٹنگ کا انعقاد ہونے والا ہے جو جموں وکشمیر کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔