2.61 کروڑ سے زائد ووٹرس اہل، دوبارہ اندراج کیلئے 21 نومبر تک آخری مہلت
حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے 30 نومبر کو خصوصی جامع ترمیم (SIR) کے ذریعہ رائے دہندوں کی فائنل ووٹر لسٹ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت اب تک 2,61,74,795 افراد فائنل ووٹر لسٹ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ اس میں سے 1,70,65,846 ایسے افراد تھے جن کے پاس تمام دستاویزات اور میاپنگ درست تھی۔ مزید 92,88,188 لوگوں کو بے ضابطگیوں اور میاپنگ نہ ہونے کی بنیاد پر نوٹسیں بھیجی گئیں۔ اس میں سے غیر متنازعہ ووٹرس کے 59,82,014 اور 31,26,935 بغیر میاپنگ ووٹرس نے اپنے سرٹیفکیٹ جمع کرائے اور فائنل فہرست کے لیے اہل قرار پائے۔ نوٹسیں موصول ہونے والوں میں سے 21,114 غیر متنازعہ زمرے میں اور 32,671 بغیر میاپنگ کیٹیگری میں درست سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے۔ دوسری جانب الیکشن حکام نے 73,39,235 ووٹرس کو ایک اور موقع دیا ہے جن کے نام ASOD لسٹ سے نکالے گئے تھے۔ اگر کوئی ووٹرس ہیں جنہیں بغیر کسی وجہ کے ہٹا دیا گیا ہے تو انہیں دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ ان کی جانچ کی جائے گی اور جو لوگ اہل ہوں گے انہیں فائنل فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ AACD ووٹرس کے پاس دوبارہ اندراج کروانے کے لیے جاریہ ماہ 21 نومبر تک کا وقت ہے۔ نوٹسیں اور غوروخوض کا وقت 26 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ الیکشن حکام 30 نومبر کو فائنل ووٹر لسٹ کا اعلان کریں گے۔2