دبئی ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل جو کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 جون سے کھیلا جارہا ہے اور اس کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرس انعامی رقم اور گروز دیا جائے گا۔ آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہاں فاتح ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرس ملیں گے وہیں فائنل میں ناکام ہونے والی ٹیم 800,000 ڈالرس کی حقدار ہوگی۔ آئی سی سی کے ٹسٹ چمپئن شپ میں 9 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور یہ گزشتہ دو سال سے مختلف ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ تیسرے مقام کی ٹیم کو 450,000 ڈالرس انعامی رقم ملے گی۔