فارم ہاوز پارٹی کے دوران ’’ عورت پر گولی چلانے والے‘‘ بہار کے سابق رکن اسمبلی راجو سنگھ گرفتار

,

   

پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ نیا سال کی شروعات سے قبل جب کاونڈ ڈاؤن شروع ہوا‘ اس نے ڈی جے سے درخواست کی وہ’’ گنس سے متعلق‘‘ بالی گیت بجائے۔

نئی دہلی۔ جیسے ہی گھڑی کا کانٹا بارہ کے ہندسہ پر پہنچا تو بہار کے سابق رکن اسمبلی راجو سنگھ نے ڈی جے سے کہاکہ وہ ’’ گنس کے متعلق‘‘ گانا بجائیں۔ اس کے فوری بعد مبینہ طور سے انہوں نے ایک عورت پر گولی چلائی ‘ جس کی حالات اب تشویش ناک ہے۔

اترپردیش کے اپنے ہم منسب عہدیداروں کی مدد سے دہلی پولیس نے چہارشنبہ کے روز گورکھپور سے سنگھ کو گرفتار کرلیا جس پر پیر کی شب ساوتھ دہلی کے ایک فارم ہاوز میں نیا سال کی پارٹی کے دوران مبینہ طور پر ایک 42سالہ عورت پر گولی چلانے کا الزام ہے۔

اسپیشل کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر آر پی اپودھیائے نے کہاکہ ملزم کو دہلی لایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’فارم ہاوز سے ہم نے دو رائفل اور 800زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔

جشن کے موقع پر فائرینگ کرنے والوں میںیہ ایک ہے۔ ایک گولی ارچنا گپتا نامی خاتون کے سر میں لگی جس کی حالت اب تشویش ناک بنی ہوئی ہے‘‘۔ابتدائی تفتیش میںیہ بات پولیس کو بات کی جانکاری ملی ہے کہ نیا سال کی شروعات سے قبل جب کاونڈ ڈاؤن شروع ہوا‘ اس نے ڈی جے سے درخواست کی وہ’’ گنس سے متعلق‘‘ بالی گیت بجائے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ سنگھ اس وقت نشہ کی حالت میں تھا جب اس نے مبینہ طور پر پستول نکالی اور ہوا میں فائیرنگ کردی‘ وہیں وہاں پر موجود کئی لوگ رقص کررہے تھے۔

اس نے پستول سے فائیرنگ شروع کردی اور اس کا ڈرائیور اس کی رائفل سے ہوا میں فائیرنگ کی ۔ دونوں نے ملک کر تقریبا اٹھ سے دس روانڈ فائرینگ کی ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ گپتا ڈانس فلور پر تھیں‘ او رسمجھا جارہا ہے کہ سنگھ کی مبینہ فائرینگ کی ایک گولی انہیں لگی‘‘۔ متاثرہ کے شوہر وکاس گپتا کی شکایت پر ایک ایف ائی آردرج کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی کا نام لیاگیا ہے۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ’’ فارم ہاوز سے کسی نے پولیس کو فون نہیں کیا‘ اور ارچنا کو گولی کے زخم کے ساتھ وکاس اور ان کے بڑے بھائی راجو فورٹیس اسپتال لے گئے۔

جس گاڑی میں ارچنا کو اسپتال لے جایا گیا اسکا ڈرائیو رہری سنگھ تھا جس نے سابق رکن اسمبلی کو ارچنا کی نازک حالت او راسپتال کی جانب سے پولیس کو دی گئی جانکاری کے متعلق واقف کروایا‘‘۔گھریلو ملازمہ کے علاوہ اب تک پولیس نے 35لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

افیسر نے بتایا کہ ’’ فوری طور پر ہری سنگھ نے راجو اور اس کی اہلیہ جو گھریلو ملازمہ ہیں نے مبینہ طورپر گولی لگنے کے بعد جہاں پر ارچنا گری تھیں وہاں پر پڑے خون کے دھبے صاف کئے ۔

بعد ازاں راجو ہری سنگھ کے ساتھ اس کی کار میں وہا ں سے چلا گیا ‘ اور اپنے ساتھ اس کی پستول بھی لے گیا‘‘۔ تفتیش کے وران پولیس نے ماہرین کی مدد سے اترپردیش میں اس کے لوکیشن کا پتہ چلایا اور اس کی جانکاری اترپردیش کے اپنے ساتھیوں کو دی۔

پولیس نے بتایاکہ ’’ راجو کا دعوی ہے کہ پستول لائسنس یافتہ ال انڈیا پرمٹ والی ہے جس کی اجرائی سے بہار سے ہوئی ہے‘‘