حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ہندوستان میں پہلی مرتبہ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (NIRDPR) نے زراعت پر مبنی روزگار سے وابستہ دیہی غریب عوام کو موسمی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے ۔ سسٹینیبل لائیولی ہوڈس اینڈ ایڈاپٹیشن ٹو کلائمیٹک چینج (SLACC) سرٹیفیکٹ کورس کو گذشتہ ہفتہ کمیونٹی ریسورس پرسنس کو پہلی ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر ڈبلیو آر ریڈی ، آئی اے ایس ڈائرکٹر جنرل ، این آئی آر ڈی پی آر نے جاری کیا ۔ اس کورس کا مقصد زائد از 200 سرٹیفائیڈ کلائمیٹ اسمارٹ سی آر پیز کا ایک کیڈر پیدا کرنا ہے اور یہ کیڈر ایس آر ایل ایم مشن اسٹاف کی جانب سے انہیں الاٹ کئے جانے والے مواضعات میں فارمنگ کمیونٹیز کو موسمی تبدیلی سے نمٹنے میں ٹکنالوجیز کے استعمال میں مدد فراہم کرے گا ۔ ابتداء میں اس پروگرام کے تحت مدھیہ پردیش اور بہار کے چند اضلاع میں خشک سالی سے متاثرہ اور سیلاب کے امکان کے 638 مواضعات کا احاطہ کیا جائے گا اور بعد میں اسے ملک بھر میں وسعت دی جائے گی ۔۔
